ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال حکومت کا فیصلہ: ڈی ٹی سی بسوں میں میٹرو کارڈ کے استعمال پر کرائے میں ملے گی 10فیصد کی چھوٹ

کجریوال حکومت کا فیصلہ: ڈی ٹی سی بسوں میں میٹرو کارڈ کے استعمال پر کرائے میں ملے گی 10فیصد کی چھوٹ

Fri, 19 Oct 2018 00:21:16    S.O. News Service

نئی دہلی18اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی میں بڑھتے فضائی آلودگی کے پیش نظر مسافروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے دہلی حکومت کے کابینہ نے ڈی ٹی سی بسوں میں میٹرو کارڈ کے استعمال پر 10 فیصد چھوٹ دینے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ 24 اگست سے ڈی ٹی سی بسوں میں میٹرو کارڈ استعمال شروع ہوا تھا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بتایا کہ بڑھتی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے دہلی سمیت شمالی بھارت میں خراب ہوا کے معیار کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت اور ہریانہ اور پنجاب حکومتوں سے اس کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مداخلت کرنا چاہئے۔ کسانوں کو سبسڈی نہیں دی گئی اور یہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر اور جنوری کے آتے ہی دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان ایک گیس چیمبر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

سسودیا نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال دہلی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کئی کوشش کی تھی۔ دہلی کے وزیر ماحولیات نے بدھ کو کہا تھا کہ مصنوعی سیارہ کی طرف لی گئی تازہ تصاویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ پرالی جلانے کا معاملہ خطرناک سطح تک پہنچ چکا ہے اور اس پر زور دیا کہ اسے فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے، نہیں تو پورے شمالی ہندوستان کو شدید صحت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔


Share: